اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ڈی آئی خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر بات کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادانہ طور پر یا خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے، اگر اس آپریشن کا تجربہ پہلی مرتبہ ہوتا تو مانا جاسکتا تھا، پاکستانی عوام پہلے بھی سوات سے لیکر وزیرستان تک دربدر ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ ابھی تک تکلیف میں ہیں کیونکہ انہیں معاوضے نہیں دیے گئے، حکومت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ مسئلہ کہاں سے آتا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی قریب میں حالیہ الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے حکومت میں بیٹھنے کے بجائے نواز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دی تھی۔

latest urdu news