اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی

نئی دہلی، بھارت میں مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر مسافر بس دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ضلع مجسٹریٹ گورنگ رتی کے مطابق ایک مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان حادثہ جوجی کوٹ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافر بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور دودھ کے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں 18 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہونے والی بس ریاست بہار سے دارالحکومت نئی دہلی جا رہی تھی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

latest urdu news