اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور، محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی سی پی او پولیس قاسم علی نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، عاشورہ کے مہینے میں فل پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے محرم کے دوران ملک بھر میں پاکستانی فوجی اور سویلین فورسز کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے جب کہ موبائل فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 10 محرم کے دن حضور اکرم ﷺ نے حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا، 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے دن کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ کو ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا اور اسی دن قیامت برپا ہوگی۔

latest urdu news