اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو موسمی بٹیرے قرار دیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو موسمی بٹیرے قرار دیدیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالتی طریقہ کار سے گزر رہا ہے، قومی سلامتی کے معاملات میں یہ ضروری ہے، جو جنگ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ ہم فون ٹیپنگ کی حمایت میں جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب اور دیگر بھی بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ کے متعلق سن لیں، عمران خان خود کہتا تھا کہ میرے فون کی ٹیپنگ ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے، اس وقت ان کا اسٹیبلشمنٹ سے معاملہ اچھا چل رہا تھا، ان کی ہر جائز و ناجائز چیز اچھی لگتی تھی لیکن وہی آج بری لگتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام اپوزیشن موسمی بٹیرے ہیں، اتحادی حکومت میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں جب مختلف جماعتیں ہوں، مفادات مختلف ہوں اور سیاسی مقاصد بھی مختلف ہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلاول بھٹو جو کہتے ہیں وہ سچ ہے، شکوک و شبہات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کا اصل مسئلہ پنجاب میں ایک سیٹ نہ جیتنا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کالز کو ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے خفیہ ایجنسی کے ذمہ دار اہلکار کو کال ٹریس کرنے پر اتفاق کیا جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔

latest urdu news