اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی انسانی سمگلر گروہ کا اہم رکن گرفتار

گجرات میں ایف آئی اے کی بڑی کاروائی کے دوران انسانی سمگلر گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی بڑی کاروائی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گو جرانوالہ زون محمد عبد القادر قمر کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ایس ایچ او بدر بشر کی زیر نگرانی لاہور کا رہائشی ملزم مشتاق احمد ناصر گرفتار۔

مشتاق احمد پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم افراد کے گروپ کی سرگرم ملی بھگت سے مختلف ممالک کے سفری دستاویزات بنانے، ٹیمپرنگ اور جعلسازی میں ملوث تھا۔

ملزم سے پلاسٹک کے غیر پرنٹ شدہ کارڈز، مختلف اقسام کی ڈاک ٹکٹ، کرنسی، پاکستانی پاسپورٹ اور ویزہ جات، ملائیشن پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔

ملزم سے برازیلین پاسپورٹ، مختلف ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس، برازیل، کینیڈا، کوریا، یونان، اٹلی، سوئٹرز لینڈ، تھائی لینڈ، جرمنی کے پرنٹ شدہ ویزہ جات، لیمینیشن اسٹکرز شیٹس اور دیگر دستاویزات برآمد۔

latest urdu news