اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ حکومت نے 6 اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کو عہدوں سے ہٹا دیا

کراچی، سندھ حکومت نے 2 ایڈیشنل اور 6 اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں صولت رضوی اور چوہدری وسیم اختر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نوشابہ سولنگی، غلام اکبر، عمران علی جتوئی، شرف الدین جمالی، غلام مصطفی ابڑو اور عروج فاطمہ بھٹو سمیت دیگر کو ہٹایا گیا ہے۔

عہدے سے فارغ صولت رضوی گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی آسامیوں کے لیے بھرتی والے کیس میں شامل ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 1 سے 15 تک کی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بھرتیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست منظور کرلی ہے۔

latest urdu news