اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا کیس: 6 ملزمان کی ضمانت منظور

سانگھڑ، عدالت نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے مقدمے میں 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

سانگھڑ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے اسے 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان میں دریا خان شر، جعفر جٹ، عابد شر، عبدالشکور شر، گل بیگ لاشاری اور رستم شر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ میں وڈیرے نے ایک اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی کیونکہ وہ اسکی اجازت کے بغیر کھیت میں داخل ہوگئی تھی، سنگ دل وڈیرے نے سب سے پہلے اونٹنی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کیا لیکن جب غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے اونٹنی کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔

latest urdu news