اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ایف آئی اے نے بجلی کے بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کر لیں

لاہور، تحقیقاتی اداروں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کر کے وزیراعظم کو ارسال کر دی ہیں۔

لیسکو ذرائع کے مطابق متناسب نظام کے تحت 200 سے زائد یونٹس کو بلوں میں شامل کرنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی ہے۔

تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا ہے۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کی لہر میں اوور بلنگ اور بجلی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news