اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور این بی سی زین علی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی ہے اور انکے اہلخانہ کو صبر کی تلقین بھی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے پیارے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کے لیے متحد ہے، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی جب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔