اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے میڈیکل کالج کی فیسوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس منصور نے سوال کیا کہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کونسا قانون لگتا ہے، فیس کی ریگولیٹری کون کرتا ہے، سپریم کورٹ ایسے مقدمات کی سماعت نہیں کر سکتی۔

قاضی محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیا؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم، صدر مملکت کو میڈیکل کی فیس کے متعلق خط لکھا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیاگیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ریگولیٹرز کے پاس جانا چاہیے لیکن سپریم کورٹ ہیلتھ کیئر کے اخراجات کے بارے میں کیا کر رہی ہے؟ جب ریگولیٹر بنا ہوا ہے تو آپ وہاں گئے ہیں۔

جج محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے آپ ریگولیٹر سے رابطہ کریں۔

اس کے بعد عدالت نے میڈیکل کالجز کی فیس کے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا ہے۔

latest urdu news