اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 مئی کیس :صنم جاوید گوجرانوالہ مقدمے میں بری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے میں بری کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو 9 مئی سے متعلق گوجرانوالہ کیس سے بری کر دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گوجرانوالہ کیس میں صنم جاوید کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کیس سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید نے گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے نظر بندی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

latest urdu news