اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے، اگر پاکستان میں سیاسی استحکام چاہیے، پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسی ایسی جمہوری حکومت ہے کہ جس میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلارہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ ایسے سلوک کیا جارہا ہے کہ جیسے میں کوئی غدار ہوں، موجودہ حکومت نے پاکستان میں سیاسی استحکام کی امید تقریباََ ختم کردی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے، کسی کو بھی اس حکومت پر بھروسہ نہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف نے شہید ہونے والے افسران و جوانوں کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی اور انکے اہلخانہ کو صبر کی تلقین بھی کی ہے۔

latest urdu news