اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزینوں پر فضائی حملہ، 29 فلسطینی شہید

غزہ میں اسکول کے قریب پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فضائی حملے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی جنگجوؤں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے میں العودہ سکول کے قریب قائم پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز کیجانب سے کیے گئے حملے میں درجنوں خواتین اور بچے ہلاک جبکہ 53 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول بے گھر خاندانوں کے لیے پناہ گاہ دی گئی تھی۔

دوسری جانب حماس نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر حملوں سے جنگ بندی مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

latest urdu news