اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کا مبینہ تشدد

نجی ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔

خاتون اینکر کے مطابق اس کا اپنے شوہر حارث سے جھگڑا ہوا تھا، اُسی دوران شوہر حارث نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر حارث کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کرا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق عائشہ جہانزیب کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ عائشہ کے شوہر جہانزیب حارث کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانزیب پر اسکے شوہر حارث کی جانب سے کیے گئے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

latest urdu news