اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف کا مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دینے کا حکم

اسلام آباد، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دینے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کی سماجی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ غریب طبقے کو ان کے بجلی کے بلوں میں رعایت ملنی چاہیے، اسحاق ڈار کو مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کی واضح ہدایات کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کی پیش رفت پر وضاحتیں دیں، صدر مسلم لیگ ن نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلارہی ہے، اگر پاکستان میں سیاسی استحکام چاہیے، پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے

latest urdu news