اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اداکارہ مریم نفیس نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مریم نفیس نے بولڈ لباس زیب تن کر کے ناقدین کو کھری کھری سنادی۔

ان دنوں مریم نفیس اپنے شوہر کے ساتھ لندن کی سیرو تفریح میں مصروف ہیں، جہاں وہ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کررہی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ مریم نفیس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں، ان تصاویر میں سے اداکارہ کو لندن میں انتہائی بولڈ لباس پہنے آئس کریم کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ناقدین میں سے ایک صارف نے لکھا کہ جب غیر ملکی پاکستان میں آتے ہیں تو یہاں کے رسم و رواج اور لباس پہننے کو پسند کرتے ہیں، لیکن جب ہمارے پاکستانی باہر جاتے ہیں تو انکے اپنے لباس چھوٹے ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے اداکارہ پر ہونے والی تنقید پر مریم نفیس خاموش نہیں رہ سکی ہیں، اور انہوں نے اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 

اداکارہ مریم نفیس نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

مریم نفیس نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ پاکستانی مرد عورتوں کو تاڑتے ہیں، اسی لیے جب غیر ملکی عورتیں پاکستان جاتی ہیں تو وہ مقامی لباس ہی پہنتی ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ پاکستانی مرد تاڑ تاڑ کر مر نہ جائیں کہیں۔

latest urdu news