اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

2 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا

اسلام آباد، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت پر چڑھنے والے پہلے پاکستانی ہیں، ان کے ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا بھی شامل ہیں۔

چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچے۔

سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ باقی کوہ پیما نانگا پربت کے کیمپ 4 میں موجود ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کوہ پیما نانگا پربت کی سمت بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کو علاقائی زبان میں”دیامیر“ سے بھی جانتا ہے، جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ، یہ چوٹی پاکستان میں گلگت بلتستان کے علاقے میں سطح سمندر سے 8126 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ نانگا پربت دنیا کا نواں سب سے بڑا پہاڑ اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، نانگا پربت کا یہ پہاڑ ہمالیہ سلسلے میں واقع ہے۔

latest urdu news