اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عائشہ جہانزیب تشدد کیس:ملزم شوہر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد کیس میں ملزم شوہر حارث کا 2 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کے مطابق ان کا اپنے شوہر حارث سے جھگڑا ہوا کہ جسکے نتیجے میں انہیں شوہر کیجانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

طبی معائنے کے بعد عائشہ نے اپنے شوہر کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کروایا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے سرور روڈ تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر میں عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ اس کا شوہراسے اور اسکے بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا، اب اس نے مجھ پر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔

عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کو کینٹ کچہری لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کر کے عدالت سے 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

latest urdu news