اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کوٹلہ میں ڈکیتی کی واردات، ڈرائیور اور سیلزمین زخمی

کوٹلہ میں خونی ڈکیتی فائرنگ سے سیلزمین اور ڈرائیور زخمی لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

دلاورپور کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے مشروب سپلائی کرنے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے ڈرائیور جاوید اور سیلزمین زخمی ہو گئے، نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے گاؤں دلاورپور اور جاگل کے درمیان غلام چوک میں دن دیہاڑے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مشروبات سپلائی کرنے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں نے ڈرائیور جاوید اور سیلزمین سے لاکھوں روپے چھینے اور فرار ہوگئے اس سے قبل ایک کورئیر سروس کے ملازم کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔

علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے اہلیان علاقہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

latest urdu news