اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عزیز بھٹی اسپتال سے اغوا نومولود بچی کا سراغ نہ مل سکا

گجرات میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کا دو روز بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

خاتون اقراء شہباز کے ہاں 2 روز قبل بچی پیدا ہوئی جو وارڈ سے اغوا ہو گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے 2 روز کی مہلت مانگی گئی ہے، اگر بچی بازیاب نہ ہوئی تو عزیز بھٹی اسپتال کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے جلد ہی ملزمہ کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ جس رکشہ میں سوار ہو کر اسپتال سے فرار ہوئی اس رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ عزیز بھٹی شہید اسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کے بعد ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

latest urdu news