اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حافظ نعیم الرحمان کا آرمی چیف اور بیوروکریٹس سے اضافی مراعات واپس کرنے کا مطالبہ

لاہور، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آرمی چیف اور بیوروکریٹس سے اضافی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا گروپ کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک کا برین ڈرین ہو رہا ہے، آرمی چیف اضافی مراعات ختم کرنے کا اعلان کریں اور بیوروکریٹس سے بھی غیر ضروری مراعات واپس لی جائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے دولت اور لوگ دونوں ہجرت کر رہے ہیں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہو رہے ہیں، سولر پینلز کی تنصیب مسئلے کا حل نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، بڑا زمیندار عیش کر رہا ہے اور چھوٹا کسان عذاب میں مبتلا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کا مقصد لوگوں کو ان کے حقوق دلانا ہے، جماعت اسلامی نے پہل نہ کی تو قوم مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے گی یا پاکستان میں انارکی پھیل جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی، اوور بلنگ اور اضافی ٹیکسز کے حوالے سے صارفین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

latest urdu news