اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گندم کی برآمد کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی برآمد کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کے دور میں پہلے گندم درآمد کی گئی اور پھر برآمد کی گئی لیکن یہ اربوں کھربوں روپے کہاں گئے کسی کو معلوم نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ بات تو ریکارڈ پر ہے کہ اسد قیصرجب قومی اسمبلی کے اسپیکر تھے تو اس وقت کے اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی، بہرحال اسد قیصر میرے لیے قابل احترام ہیں۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرانے ریکارڈ نکلالنے کا چیلنج دیدیا ہے ، شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر لمبی لمبی تقریریں کرتے تھے ،ان دنوں تقاریر براہ راست نشر ہوتی تھیں۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سنسر شپ ہے اور ہماری تقاریر سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔

latest urdu news