اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,158FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

لکھنؤ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب ریاست کے بیشتر علاقے پہلے ہی شدید بارشوں کے بعد زیر آب آگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جہاں 11 افراد ہلاک ہوئے، ضلع سلطان پور میں 7 افراد، ضلع چندولی میں 6 اورضلع مین پوری میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اترپردیش آبادی کی لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی اور رقبے کے اعتبار سے پانچویں بڑی ریاست ہے۔

latest urdu news