اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل، نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد، ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ تقریباً حل ہو گیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں، مزید پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے درخواست تیار کرکے وزارت داخلہ کو جمع کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بیرون ملک سے نئی مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ مشینیں اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں تقریباََ 1000 پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ حکام کو گزشتہ ایک سال سے ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا سامنا ہے، پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشین کی خراب کارکردگی ہے۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ آفسز کے باہر اکثر سائلین کی مبینہ طور پر یہ شکایات ہوتیں تھیں کہ انہیں پاسپورٹس کے اجرا کے معاملے میں کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

latest urdu news