اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,071,303FansLike
10,017FollowersFollow
590,500FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے دہشتگرد پیدا کرنیوالے مدرسوں کی سرکاری سطح پر فنڈنگ کی، شرجیل میمن

کراچی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کبھی کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کے پی میں جن مدارس نے دہشت گردوں کو جنم دیا، ان کو حکومتی سطح پر پی ٹی آئی نے فنڈز فراہم کئے، اس سے شرمناک بات کیا ہوگی کہ پی ٹی آئی کے دور میں دہشتگرد بنوں سے اپنے ساتھی چھڑوا کر لے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اے پی ایس پر حملہ بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوا، پیپلز پارٹی کی قیادت ببانگ دہل دہشت گردی کی مذمت کرتی رہی، عالم اسلام اور دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی سانحہ نہیں کہ بی بی کو شہید کیا گیا۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ لوگ برسوں سے رجسٹریشن کے بغیر گاڑیاں چلا رہے ہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، مشروط اجازت نامہ ملنے کے 60 دن کے اندر گاڑی کو رجسٹر کروانا ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 1 لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ دیا ہے، کابینہ کیجانب سے اس کی منظوری دے دی گئی ہے، جیسے ہی اسکا سٹے آرڈر ختم ہوگا، حکومت چینی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کردے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کابینہ نے انڈس ہائی وے پر دو پلوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، پلوں کی تعمیر پر دو اعشاریہ تین بلین ڈالر لاگت آئے گی۔

latest urdu news