اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سنیل شیٹی کا انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونیوالی متعدد لڑکیوں کو ریکسیو کرنے کا دعوی

معروف بالی وڈ ادکار اور ماڈل سنیل شیٹی نے انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونیوالی متعدد لڑکیوں کو ریکسیو کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار سنیل شیٹی نے انسانی اسمگلنگ کے آپریشن میں انہوں نے تقریباََ 400 لڑکیوں کو ریسکیو کیا ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ اور انکی ساس بھارت میں ٹریفکنگ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم کو چلاتے تھے کہ جسے بعد میں وپلا فاؤنڈیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

بالی وڈ ادکار اور ماڈل سنیل شیٹی کے مطابق ان کی ساس اور دیگر این جی او نے اس معاملے میں مل کر قدم اٹھایا اور دنیا بھر میں 400 لڑکیوں کو ریسکیو کیا۔

سنیل شٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتا تھا، ادکار کے مطابق یہ تمام کاوشیں وزیراعلیٰ، پولیس کمشنر اور اعلیٰ خفیہ ٹیموں کیساتھ ہوئیں۔

ماڈل سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ اس بات کو بتانے کا مقصد ہے میں ہیرو نہیں ہوں، میں ایک پیغام پہنچانے والا ہوں، میرے پاس جو صلاحیتیں تھیں، میں نے ان کو استعمال کیا، اس ریکسیو آپریشن میں میرا کردار تھا لیکن میں اسکا کریڈٹ اپنی ساس کو دیتا ہوں۔

latest urdu news

مزید خبریں