گوجرانوالہ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت گوجرانوالہ کی عدالت میں ہوئی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا۔
عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 22 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو گزشتہ ماہ گوجرانوالہ پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ جیل سے رہا ہوئیں تھیں، دونوں رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کیجانب سے عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کے پی میں جن مدارس نے دہشت گردوں کو جنم دیا، ان کو حکومتی سطح پر پی ٹی آئی نے فنڈز فراہم کئے، اس سے شرمناک بات کیا ہوگی کہ پی ٹی آئی کے دور میں دہشتگرد بنوں سے اپنے ساتھی چھڑوا کر لے گئے۔