مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قومی اسمبلی میں 3 اقلیتی ارکان اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف 15 روز میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کو امیدوار قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔
مزید 41 امیدوار بھی 14 دنوں کے اندر سرٹیفکیٹ فراہم کر سکتے ہیں کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔
ایک سیاسی جماعت کے طور پر تحریک انصاف قانون اور آئینپر پورا اترتی ہے اور الیکشن کمیشن نے 80 امیدواروں کی معلومات فراہم کی ہیں۔
ایک سیاسی جماعت کے طور پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا قانونی اور آئینی حق حاصل ہے۔