اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اعلیٰ ترین عدلیہ نے آئینی کی بجائے سیاسی فیصلہ دے دیا، خواجہ آصف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو سائل ہی نہیں تھا جس نے ریلیف مانگا ہی نہیں تھا اس کو ریلیف دے دیا، آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی تشریح کی بجائے آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔

اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ انصاف دینے کے لئے عدل کی جنگ لڑیں تو ہم آپ کے انشاء اللہ معترف ہوں گے، آپ کو سلام پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختون خوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کودینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف 15 روز میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پارلیمںٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور پی ٹی آئی قرار دیدیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئین کے مطابق مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔

دیگر 41 امیدوار بھی 14 دن میں سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔

latest urdu news