اسلام آباد، حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔
وزارت تجارت نے اس پابندی کے متعلق الگ الگ نوٹسز جاری کردیئے ہیں، وفاقی حکومت نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی ریگولیشنز 2022 میں ترمیم کر دی ہے۔
ایکسپورٹ پروموشن اسکیم کے تحت 2021 تک آٹا برآمد کرنے کی اجازت حاصل کی گئی تھی۔
وزارت تجارت کے ایک بیان کے مطابق گندم کی درآمد کے ساتھ ساتھ درآمد شدہ گندم سے تیار آٹے کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
موجودہ حکومت نے مارچ میں برآمدی مقاصد کے لیے درآمد شدہ گندم سے بنے آٹے کی برآمد کی اجازت دی تھی۔
وزارت تجارت کے مطابق گندم اور گندم سے تیار مصنوعات میدہ، آٹا اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔