اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,263,315FansLike
10,062FollowersFollow
626,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

محکمہ ریلوے کا خسارے میں چلنے والی مزید 22 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور، ریلوے نے خسارے میں چلنے والی مزید 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے دستاویزات کے مطابق آؤٹ سورس کرائی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں، اسکے علاوہ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی بولان میل کو بھی پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے چلایا جائے گا۔

مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد یکم اگست تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، اے کیٹیگری ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین اور بی کیٹیگری کی سکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔

ریلوے کے سی ای او نے کہا کہ کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گی۔

ریلوے انتظامیہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کنٹریکٹر کی جانب سے کرایوں میں اضافے کی صورت میں وہ کنٹریکٹر کو نوٹس دیکر کنٹریکٹ کو ختم کردے گی اور مسافروں کے حقوق اور سہولیات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

latest urdu news