امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ بعض مسلم اکثریتی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔
امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ اسلامی ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صدر بنے تو غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے نیشنل گارڈ اور فوج کو بلایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے اور امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کی شہریت پر پابندی لگانے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے صدر بائیڈن، ان کے خاندان اور ان کے تمام سیاسی مخالفین کا مواخذہ کرنے کا عزم کیا ہے۔
ادھر مشہور امریکی میگزین نیویارک ٹائمز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنظیم کے اندر انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں امریکا کی صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا۔