اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نادیہ خان نے جھوٹی تعریفیں کرنے والوں کو خبردار کردیا

سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے جھوٹی تعریفیں کرنے والوں کو وارننگ دیدی۔

نادیہ خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈیزائنر سے دو بار ملی اور تیسری بار انہوں نے میری بہت تعریف کی جس کے بعد میں نے پوچھا کہ کیا آپ مجھے جانتی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس خاتون سے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں، آپ میرے متعلق جو تعریفیں کر رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہے، میں اتنی ہی نروس ہوں جتنی آپ تعریفیں دے رہی ہیں، یہ سب بکواس ہے، چپ رہو۔

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے خاتون سے کہا کہ میں آپ کو پسند کرتی ہوں اگر کوئی کام ہے تو میں ویسے ہی آپ کا کر دیتی ہوں، لیکن میری غلط تعریف نہ کریں، جب بھی کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے اندر کیڑے چل رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جھوٹی تعریفیں مجھے پریشان کرتی ہیں، لہذا میری جھوٹی تعریفیں مت کریں۔

latest urdu news

مزید خبریں