نیروبی، کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد وزیر خارجہ اور نائب صدر کے علاوہ اپنی کابینہ کے تمام ارکان کو برطرف کردیا ہے۔
کینیا کے صدر نے ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرنے والی ” قوم حکومت “کے قیام کا عندیہ دیدیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق کینیا کے صدر نے لوگوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات جاری ہیں، لوگوں کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
کینیا کے صدر نے یہ اعلان کیا ہے کہ کابینہ کی ناقص کارکردگی اس کی تحلیل کا باعث بنی ہے اور لوگوں نے اس معاملے کے خلاف ملک گیر مہم شروع کر دی تھی، تاہم میں لوگوں کی خواہشات کو قبول کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کینیا میں گزشتہ ماہ ٹیکس میں زبردست اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کے ایک بڑے حصے کو بھی جلادیا گیا ہے۔