نئی دہلی، بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔
تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی سب سے زیادہ 11 اموات ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے ضلع سلطان پور میں آسمانی بجلی گرنے سے 7، چندولی میں 6 اور مین پوری ضلع میں5 افراد کی موت ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 5 دنوں میں اتر پردیش اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش بھارت کی سب سے بڑی اور رقبے کے لحاظ سے 5 ویں بڑی ریاست ہے، اترپردیش دریائے گنگا کے انتہائی زرخیز اور گنجان آباد میدانوں پر پھیلی ہوئی ریاست ہے۔