مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے متعلق پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس پیر کو مری میں طلب کر لیا ہے، نواز شریف نے مریم نواز کو بھی مری طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ کہا ہے تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کا حق رکھنے والی سیاسی جماعت قرار دے دیا۔