اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خودمختاری کے لیے اہل کرنا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خودمختاری کے لیے اہل کرنا ہمارا مشن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے، قابل نوجوان ہماری سرمایہ کاری اور ہمارا سرمایہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے لیس ہونا چاہیے، حکومت پنجاب اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اسکلز سیکھنے کی ضروری ہے، سکلز ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت طلباء کی تعداد کو بتدریج 40 ہزار تک بڑھایا جائے گا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ طلباء کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹرمیڈیٹ ٹیک متعارف کروا رہے ہیں، ہمارا مقصد پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی آزادی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

latest urdu news