اسلام آباد، صنم جاوید کی اسلام آباد میں گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید بلوچستان میں ایک مقدمے میں مطلوب تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کیس میں بری کردیا ہے جس کے بعد اسلام آباد پولیس کیجانب سے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بعد ازاں بلوچستان پولیس صنم جاوید کو تحویل میں لینے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو آج بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 ماہ 4 دن کی قید کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔