اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

انگلینڈ کو شکست دیکر اسپین نے چوتھی بار یورو کپ ٹائٹل جیت لیا

اسپین نے برطانیہ کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر یورپیئن فٹبال ورلڈکپ ٹائٹل جیت لیا۔

یوروکپ 2024 کے فائنل میں 2-1 کی فتح کیساتھ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یوروکپ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونیوالے فائنل میچ کے پہلے ہاف میں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ کرسکی، لیکن دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر اٹیک کیے۔

47 ویں منٹ میں نکوویلیمز گول کرکے اسپین کو برتری دلائی جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کیا۔

86 ویں منٹ میں ہونیوالا اسپین کا دوسرا گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا ہے، جسکے ساتھ اسپین یورو 2024 کا چیمپئن بن گیا ہے۔

یہ اسپین کا چوتھا یورو ٹائٹل ہے، جسکے بعد اسپین سب سے زیادہ یورپیئن چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم بن گئی، دوسری جانب برطانیہ بھی مسلسل 2 یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے

latest urdu news

مزید خبریں