عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف پر وفاقی حکومت کے پابندی کے فیصلے کو بچگانہ اور غیر دانشمندانہ قرار دے دیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بچگانہ اور غیر دانشمندانہ ہے۔
ترجمان اے این پی نے کہا کہ اس جماعت کی راہ میں کوئی پابندی اور رکاوٹ نہیں ہے، تحریک انصاف سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن حکومت کا یہ اقدام احمقانہ ہو گا۔
مرکزی ترجمان کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور معاشی مسائل کے حقیقی ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ایک سیاسی جماعت کے خلاف دوسری سیاسی جماعت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اے این پی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی عمل پر پابندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وفاقی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد سابق صدر عارف علوی، بانی تحریک انصاف اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے گا، ان تینون اشخاص کیخلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔