اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے دھماکہ خیز مواد برآمد

نیویارک، امریکی حکام نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے ملزم کی شناخت ظاہر کرنے کے بعد نئی معلومات جاری کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے ملزم تھامس میتھیو کروکس کے گھر سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے، اسکی گاڑی میں بھی دھماکا خیز مواد پایا گیا ہے، کروکس جس گاڑی کو چلا رہا تھا وہ ٹرمپ کی ریلی کے قریب ہی کھڑی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو مشتبہ پیکجوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جہاں ٹرمپ کو گولی ماری گئی تھی اور انہیں صاف کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے ماہرین بھیجے گئے تھے، تفتیش کاروں نے ہفتے کی شام تک جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور کروکس کے گھر کی تلاشی بھی لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم کے پاس دھماکہ خیز ڈیوائس تھی جو رائفل کے ذریعے دور سے بم کو اڑا سکتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ایک حملہ آور نے ان پر گولیاں چلا کر زخمی کردیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں