اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حکومت پنجاب کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو صوبہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں موبائل مواصلات مکمل طور پر معطل نہیں ہوں گے۔

موبائل فون کی سروسز اُن علاقوں میں جزوی طور پر معطل کی گئی ہے جن میں مجالس اور جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک موبائل سروسز جزوی طور پر بند رہیں گی۔

حکومت پنجاب نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ جگہوں پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کا مہینہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی شھادت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

latest urdu news