اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ق لیگ کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کیجانب سے بھی ردِ عمل سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ بھی پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلہ سے لاعلم ہے، ق لیگ کے مطابق اس معاملہ پر حکومت نے ہمیں مشورے میں شامل نہیں کیا ہے۔

ق لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملہ اب ہمارے نوٹس میں آیا ہے، پارٹی میں مشاورت کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ پر ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کے لیے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے کیس شروع کرے گی، تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے گی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے جب کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

latest urdu news