پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اس فیصلے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ہم حکومت کے اس فیصلے پر پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے۔
حکومتی ترجمان اور میئر سندھ ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنے موقف کا اظہار کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، تاہم سیاسی جماعت کو بھی سیاسی جماعت کا طرز عمل اپنانا چاہیے۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کی جائے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔