اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے قبل پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی، شرجیل میمن

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان سے قبل پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر کہا کہ پاکستان کو پیکیج نہ دیا جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اداروں اور عوام کے درمیان نفرتوں کو فروغ دیا، عمران خان نے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بھی حمایت کی تھی، اگر پی ٹی آئی تحریکِ عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا آئینی حق ہے۔

شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ میری عقل سے بالاتر ہے، کیا پی ٹی آئی عدالت میں گئی کہ انہیں نشستیں ملنی چاہئیں؟ قومی اسمبلی کو عدم اعتماد کی تحریک کے دوران تحلیل کرنا عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری کا غیر آئینی کام تھا، اگر کوئی شخص اپنی انا کیلئے غیر قانونی طور پر اسمبلیاں توڑے تو اس سے بڑی کیا بات ہوگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو بھی ہو وہ میری یا آپ کی پسند سے نہیں، آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

latest urdu news