اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,256,405FansLike
10,054FollowersFollow
626,600FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریکِ انصاف پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہے تو ہمارے لیڈر ہیں، جو آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے، بیرونی قوتوں کو آمادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان کے خلاف باتیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کو برقرار رکھنے کی قسم کھائی تھی لیکن آج کون سے اداروں نے آئین کی حدود سے تجاوز کیا ہے؟ سیاست دانوں پر ہمیشہ توہین عدالت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی توہین کی کئی جس پر کوئی سزا اور جزا نہیں، عدالت میں کوئی اونچا بول دے تو توہین عدالت ہو جاتی ہے، 9 مئی کے دن شہداء کے خون کی توہین کی گئی۔

latest urdu news