اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹرمپ کا فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا، انٹرویو میں انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران آنے والی تمام صورتِ حال بیان کر دی۔

امریکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ریلی کے دوران ہونے والی فائرنگ میں میرے کان کا حصہ کٹ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب امریکی سیکیورٹی اہلکار ان کی حفاظت کے لیے آئے تو تصادم میں ان کا جوتا اتر گیا اور زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔

سابق صدر نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمعے سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی حملہ آور کو ایک گولی مار کر ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکاء پُرسکون رہے، انہیں سراہتا ہوں، سابق امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ سے ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

latest urdu news

مزید خبریں