یوٹیوبر جنید اکرم نے کہا کہ وی لاگ کے دوران ویڈیو پر ایک پیڈ کمپین لکھنی چاہیے تھی۔
جنید کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا تاہم پنجاب حکومت کیجانب سے پروموشنل ویڈیو بنانے کا کہا گیا تھا۔
یوٹیوبر جنید اکرم کا کہنا تھا کہ پہلے اخبارات یا ٹیلی ویژن پر مہم چلائی جاتی تھی لیکن آج سوشل میڈیا نے انکی جگہ لے لی ہے اس لیے اب سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے۔
یوٹیوبر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ویڈیو میں پیڈ کانٹنٹ لکھنا چاہیے تھا، جسکی میں ذمہ داری لیتا ہوں۔ مجھے ویڈیو بنانے سے پہلے مختلف شہروں میں جا کر لوگوں کی رائے پوچھنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی غلطی لوگوں کی نبض کو نہ سمجھ سکا کیونکہ لوگ مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور بے روزگاری سے خوفزدہ ہیں۔