اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسفند یار ولی خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کی مخالفت کر دی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کو جزباتی قرار دے دیا۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے، جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا: ہم نے ماضی میں ایسے جذباتی فیصلوں کے منفی نتائج دیکھے ہیں۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ماضی کے ان غلط فیصلوں کے اثرات آج بھی سیاست میں نظر آتے ہیں اور ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا ہی سیاست میں اصل امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے ، نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی کی صورت میں ہم ان فیصلوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ اصل احتساب ان کا ہونا چاہئے جو مصنوعی سیاسی قوتوں کو بنانے کے ذمہ دار ہیں، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی روش بند کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا، تمام ادارے آئینی دائرہ اختیار تک محدود ہوں گے تو مسائل کا حل ممکن ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں