وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیجانب سے صوبے بھر میں عزاداروں کے لیے سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر لاہور سمیت صوبے بھر میں 10 محرم کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کے لیے سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ خواتین، بوڑھوں اور بچوں کی حیاء اور نگہداشت کے لیے خصوصی احتیاط برتی گئی ہے، وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق 10ویں محرم کے جلوس کے عزاداروں اور شرکاء کے لیے پنجاب بھر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یوم عاشور پر عزاداروں اور ماتمی جلوسوں کے لیے خصوصی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر رات گئے سبیلوں کے انتظامات مکمل کیے، محرم کے جلوسوں میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی شرکت پر خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔
عزاداروں کی دیکھ بھال کے لیے ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی متحرک ہے عزاداروں کیجانب سے شدید گرمی کے باوجود خصوصی انتظامات کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا گیا۔